• HAJJ
  • UMRAH
Image
1

احرام

جس شخص نے حج کرنے کا ارادہ کیا ہو اس کے لیے ۸ ذی الحجہ کی رات یا صبح کو احرام باندھنا فرض ہے۔


2

منی روانگی

۸ ذی الحجہ کی صبح کو منی روانہ ہونا اور ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور فجر کی نمازیں وہاں پڑھنا۔


3

وقوف عرفہ کے لیے روانگی

منی میں فجر کی نماز پڑھ کر عرفات کے لیے روانہ ہونا اور زوال سے پہلے پہنچنا۔ وقوف عرفہ کا وقت زوال سے لے کر صبح صادق تک ہے۔


4

وقوف مزدلفہ کے لیے روانگی

۹ ذی الحجہ کا سورج غروب ہونے کے بعد بغیر مغرب کی نماز ادا کیے مزدلفہ کے لیے روانہ ہونااور ۱۰ ذی الحجہ کی فجر تک وہاں ٹھہرنا۔


5

مزدلفہ سے منی روانگی

مزدلفہ میں فجر کی نماز پڑھنے کے بعد منی کے لیے روانہ ہونا۔


6

کنکریاں مارنا

مزدلفہ کے راستے سے یا منی پہنچ کر چنے کے دانے کے برابر ۷ کنکریاں جمع کرنا اور بڑےاور آخری جمرہ کو سات کنکریاں مارنا۔

قربانی کرنا

جمرہ کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کرے۔ قربانی کا وقت ۱۰ ذی الحجہ سے ۱۲ ذی الحجہ تک ہے، اس وقت میں جب چاہے کرسکتا ہے۔

بال کتروانا یا حلق کروانا

قربانی سے فارغ ہو کر تمام سر کے بال منڈوانا یا کتروانا ۔ اس کا وقت بھی ۱۰ ذی الحجہ سے ۱۲ ذی الحجہ تک ہے۔

طواف زیارت کرنا

طواف زیارت ۱۰ ذی الحجہ سے ۱۲ ذی الحجہ کے غروب آفتاب تک دن رات میں کسی بھی وقت اوپر ذکرکیے گئے تینوں اعمال (کنکریاں مارنا، قربانی کرنا، بال منڈوانا) سے فراغت کے بعد کرنا زیادہ بہتر ہے۔

منی واپسی

طواف زیارت و سعی کرنے کے بعد منی کو واپس آجائیں۔

کنکریاں مارنا

۱۱ اور ۱۲ دونوں دن منی میں ٹھہر کر تینوں جمرات کو کنکریاں مارنا واجب ہے۔ کنکریاں مارنے کا وقت زوال سے غروب آفتاب تک ہے۔


7

مکہ مکرمہ واپسی

۱۲ ذی الحجہ کو تینوں جمرات پر کنکریاں مارنے کے بعد مکہ اپنی رہائش گاہ جاسکتے ہین لیکن سورج غروب ہونے سے پہلے مکہ کے لیے روانہ ہوجائیں۔


Image
1

احرام

جس شخص نے عمرہ کرنے کا ارادہ کیا ہو اس کے لیے میقات سے احرام باندھنا فرض ہے۔


2

طواف

بیت اللہ کے گرد ۷ چکر لگانا جس کی ابتداء حجر اسود سے ہو فرض ہے۔


طواف کی دو رکعت مقام ابراہیمی پر پڑھنا واجب ہے جب کہ ازدحام نہ ہو۔


ملتزم پر دعا کرنا مستحب ہے جب کہ ازدحام نہ ہو۔


آب زمزم تین سانس میں ڈٹ کر پینا مستحب ہے۔


3

صفا و مروہ کے درمیان سعی کرنا

صفا و مروہ دو پہاڑ ہیں ان کے درمیان سعی کرنا واجب ہے۔


4

بال کتروانا یا حلق کروان

سعی سے فارغ ہونے کے بعد بال کتروانا یا حلق کروانا واجب ہے۔